بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ایم ڈی کیٹ امتحانات، امیداوار کی جگہ پیپر دینے والے 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی یونیوسرسٹی آئی بی اے میں امیداوار کی جگہ ایم ڈی کیٹ کا پیپر دینے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کا آئی بی اے کراچی یونیورسٹی میں انعقاد کیا گیا، دو ملزمان کسی اور امیدوار کی جگہ امتحان دیتے پائے گئے، پولیس نے بتایا کہ عبدالمجید اور قیصر علی دوسرے امیدوار کی جگہ پیپر دے رہے تھے۔

ایم ڈی کیٹ امتحان سے قبل سوشل میڈیا پر زیرِ گردش پرچے کی حقیقت سامنے آگئی

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اصل امیدوار کی جگہ ایم ڈی کیٹ کا پیپر دینے والے ان ملزمان کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں 420 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سہولت کار کامران حیدر اور مختار کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ پرچہ لینے والے پروفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے سے بچانے کے لیے آئی بی اے سکھر نے کیا حکمت عملی اختیار کی؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں