منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

آرمی چیف کی کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم سے ملاقات میں بین الاقوامی پلیٹ فارم پر شاندار کامیابی پر تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے 4 سے 13 اکتوبر 2024 تک برطانیہ میں منعقد ہونے والی "مشق کیمبرین پٹرول” مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان آرمی کی ٹیم نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کیمبرین پیٹرول عالمی سطح پر سب سے زیادہ چیلنجنگ فوجی مشقوں میں سے ایک قرار دی جاتی ہے، اس سال مقابلوں میں 143 ٹیموں نے شرکت کی۔

پاک فوج کے دستے نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کے نام بلند کرنے پر ٹیم کی شاندار کامیابی کی تعریف کی۔

کیمبرین پیٹرول مشق، برطانیہ کے علاقے وسطی ویلز کے پرپیچ پہاڑی علاقے میں کی جاتی ہے، جس کے دوران شریک ٹیمیں جسمانی برداشت، حکمت عملی اور ذہنی صلاحیتوں کے مشکل امتحان سے گذرتی ہیں، جس کے دوران ٹیم ورک، قیادت، نظم و ضبط، ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، جو فوجی مہارت کے لئے بنیادی معیار ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں