بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

فخر زمان کی عدم شمولیت پر کپتان محمد رضوان نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی جنوبی افریقہ کیخلاف فخر زمان کی عدم شمولیت پر لب کشائی کردی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز نیا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوپنر فخر زمان سے متعلق سب جانتے ہیں وہ گیم چینجر ہیں لیکن وہ بیمار ہیں اور امید ہے جلد صحت یاب ہوکر ٹیم میں واپسی کریں گے۔

کپتان نے کہا کہ فخر سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے جس سے کسی کو یہ محسوس ہو کہ ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جارہا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا اور زمبابوبے میں اچھی پرفارمنس دی یہاں بھی بہترین نتائج کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بھی کہا تھا کہ فخر زمان کو فٹنس کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا جبکہ فخر نے ان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بالکل فٹ ہیں اور کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون

محمد رضوان کپتان ہوں گے دیگر ممکنہ کھلاڑیوں میں عباس آفریدی، سلمان آغا، بابر اعظم، حارث رؤف، عرفان خان، جہانداد خان، صائم ایوب، شاہین آفریدی، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں