جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

وزارت داخلہ نے رواں برس ہونے والی دہشتگرد کارروائیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے رواں برس ہونے والی دہشتگرد کارروائیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دس ماہ کے دوران ملک میں دہشت گردی کے 1566 واقعات رونما ہوئے، 948 واقعات خیبر پختونخوا، 582 بلوچستان سے رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال دہشتگرد کارروائیوں میں 924 افراد شہید، 2121 زخمی ہوئے، 573 سیکیورٹی اہلکار شہید، 1353 زخمی ہوئے، 135 شہری شہید، 768 زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

وزارت داخلہ کے مطابق رواں سال کے پی میں دہشتگردی کے 948 واقعات میں 583 افراد شہید، اور 1375 زخمی ہوئے، 437 سیکورٹی اہلکار شہید، 1059 زخمی ہوئے، بلوچستان میں 582 دہشتگرد کارروائیوں میں 307 افراد شہید، 644 زخمی ہوئے، 110 سیکورٹی اہلکار شہید، 263 زخمی ہوئے، جب کہ 197 شہری شہید ہوئے۔

سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیارمل گیا

رواں سال سندھ میں 24 دہشتگرد کارروائیوں میں 17 افراد شہید، 38 زخمی ہوئے، پنجاب میں دہشت گردی کے 10 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 16 افراد شہید، 63 زخمی ہوئے۔ گزشتہ دس ماہ کے دوران ملک بھر میں 12801 انٹیلیجنس کارروائیاں کی گئیں، جن میں 341 دہشت گرد ہلاک، اور 800 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق ریاست مخالف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث 400 افراد کو پنجاب سے گرفتار کیا گیا، خیبرپختونخوا سے 203 افراد کو گرفتار کیا گیا، بلوچستان سے 173 جب کہ سندھ سے 21 اور گلگت بلتستان سے 3 افراد کو فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا، دہشت گردوں تنظیموں کی مالی معاونت پر 2466 افراد کو گرفتار کیا گیا، اور 526 مجرمان کو سی ایف ٹی کے تحت سزا دی گئی، جب کہ دہشت گردوں سے منسلک 58 کروڑ کی رقم وصول ہوئی۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں