اسلام آباد : نادرا کی جانب سے پانچ سال کے دوران شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کی رپورٹ پارلیمنٹ کو پیش کردی گئی ، نادرا نے رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ میں پانچ سال کے دوران 71 ہزار 849 شہریوں کے شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف سامنے آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نادرا نے مختلف الزامات پر شہریوں کے کارڈ بلاک کئے گئے، تفصیلی انکوائری کی بنیاد پر بلاک کئے گئے۔
رپورٹ میں کہنا تھا کہ پانچ برسوں میں سب سے زیادہ 25981 شناختی کارڈ کے پی سے بلاک کئے گئے، بلوچستان سے 20583 ، پنجاب سے 13564، سندھ 9677 کارڈ بلاک کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق پانچ برسوں کے دوران اسلام آباد سے 1370، آزادکشمیر سے 446 اور گلگت بلتستان سے 228 کارڈ بلاک کئے گیے۔
اس کے علاوہ نادرا نے پانچ برسوں میں کینسل شدہ 44460 شناختی کارڈز بحال کئے،نادرا نے تصدیقی عمل ہونے پر 44460 شناختی کارڈوں کو بحال کیا تاہم نادرا بلاک شدہ 13 ہزار 618 کارڈوں کو تصدیقی عمل سے گزار رہا ہے۔