شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سلمیٰ حسن طلاق کے بعد دوسری شادی نہ کرنے کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں حنا طارق اور رابعہ کلثوم کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ سلمیٰ حسن نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ کا بھروسہ اور رشتہ ٹوٹتا ہے تو آپ حساس ہوجاتے ہیں، میں نے اس چیز کو سمجھنے میں بہت وقت لگادیا ہے۔
سلمیٰ حسن نے کہا کہ اولاد اپنی جگہ ہے، ایسا نہیں ہے میں اولاد کی وجہ سے زندگی میں آگے نہیں بڑھی شاید میں دوسری شادی کے لیے خود تیارنہیں ہوں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انسان ایک بار احساسِ کم تری کا شکار ہو جائے تو دوبارہ خود اعتمادی بحال ہونے میں وقت لگتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سلمیٰ حسن نے پروڈیوسر اظفر علی سے شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی فاطمہ بھی ہے۔
سلمیٰ حسن اور اظفر علی کے درمیان 2012 میں طلاق ہوگئی تھی، تاہم اس کے بعد بھی دونوں اسکرین پر ساتھ کام کرتے دکھائی دیے۔