منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

کراچی : اورنگی پیرآباد میں پولیس مقابلے پر کئی سوالات اٹھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اورنگی پیر آباد میں پولیس مقابلے پر کئی سوالات اٹھ گئے، تحقیقاتی کمیٹی نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی پیرآباد میں دو دسمبر کو ہونے والے پولیس مقابلے کی تاحال جے آئی ٹی نہ بن سکی۔

انکوائری رپورٹ میں جے آئی ٹی کی سفارش کی گئی، جس کے بعد مشکوک پولیس مقابلے پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں۔

جائے وقوعہ پر انیس گولیاں چلانے کا کوئی ثبوت نہ مل سکا جبکہ تحقیقاتی کمیٹی نے مبینہ مقابلے میں چلائی گئی گولیوں کی تعداد سے متعلق اعداد شمارغلط قرار دیئے گئے ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی نےاپنی رپورٹ میں منیزہ، لائبہ اور صابرہ کی حرکتیں مشکوک قراردیدیں، تینوں نےجان بوجھ کر ثبوت چھپائے،موبائل فون کا ریکارڈ تک ڈیلیٹ کیا۔

مزید پڑھیں : اورنگی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت، ایس ایس پی انکوائری کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

سی ڈی آر کے تجزیے نے سارا کچا چٹھاکھول دیا، انکوائری رپورٹ میں مکمل تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی تھی، بلاول اور نقاش کو دھوکے سے بلاکرقتل کیا گیا، نوجوانوں کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔

یاد رہے کراچی کے علاقے اورنگی پیرآبادمیں پولیس مقابلے کے دوران دو نوجوانوں کی ہلاکت کے معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا گھر پر ٹیوشن پڑھانے آنے والی خاتون منزہ کی بہن لائبہ مقابلے میں ہلاک بلاول کی دوست ہے۔

مدعی مقدمہ کا دعوی تھا کہ پیراباد میں ہونے والا مقابلہ اصلی تھا اور وہ ڈکیتوں کو نہیں جانتے ، واقعے کی تحقیقات پر بنائی گئی ٹیم کے مطابق مقابلے میں 16گولیاں پولیس اور 3ملزمان نے چلائیں تاہم 19 گولیاں چلائے جانےکے شواہد نہیں ملے، اس حوالے سے فارنزک اور کیمیائی تجزیاتی رپورٹیں آنا ابھی باقی ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں