جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کیرتی سریش اپنے دیرینہ دوست انٹونی تھٹل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
اداکارہ کیرتی سریش اور دبئی میں کاروبار کرنے والے ان کے دیرینہ دوست انٹونی تھٹل کا 15 سالہ طویل رشتہ اپنے آخری سفر کو پہنچ گیا دونوں نے گزشتہ روز گوا میں شادی کرلی۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک دوسرے کو مالا پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
کیرتی سریش نے اپنی شادی کے موقعے پر سرخ ساڑھی اور روایتی جیولری پہنی ہوئی تھی، جبکہ ان کے شوہر بھی اپنے بڑے دن کے موقعے پر روایتی انداز میں نظر آرہے ہیں۔
شادی کی تصاویر شیئر ہونے کے بعد اداکارہ کے پرستاروں نے انھیں مبارکباد دینے کے ساتھ نوبیاہتا جوڑے کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ملیالم، تیلگو اور تامل فلموں میں کام کرنے والی 32 سالہ کیرتی سریش کے والدین کا تعلق کیرالہ اور تامل ناڈو سے ہے جبکہ انکے شوہر انٹونی تھٹل کوچی (کیرالہ) کے رہنے والے ہیں، دونوں کی ابتدائی عمر سے ہی آپس میں دوستی تھی۔