منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

’پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی سپر اسٹار نہیں، بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کی ویلیو ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی سپر اسٹار نہیں ہے اسی لیے بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کی ویلیو ہوگی۔

بھارتی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کا میچ اہم ہے لیکن میں جاننا چاہتا ہوں کس چیز کے لیے اہم ہے، کیا وسیم اکرم، انضمام الحق، شاہد آفریدی، سعید انور میچ کھیلنے آرہے ہیں پاکستان کو ماننا ہوگا کہ ان کے پاس کوئی اسٹار کھلاڑی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کی قدر اس لیے بڑھتی ہے کہ براڈ کاسٹر یہ پیٹتا رہے گا کہ بھارت نے ہرایا تو انڈین تماشائی میچ دیکھنے کے لیے آئیں گے کہ پاکستان کو دوبارہ ہرا دیں۔

- Advertisement -

وکرانت گپتا نے کہا کہ اصل میں جن میچز کی ویلیو ہے وہ انڈیا، آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ کے میچ کی ہے۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ اگر پاکستان اپنے پیر پر کلہاڑی مارنا چاہتا ہے تو وہ نخرہ کریں گے کہ ہم نہیں کھیلتے، پاکستان اسٹی ہولڈر ہے آئی سی سی ان کو منائے گا لیکن اگر وہ مسلسل انکاری ہوں گے تو انہیں دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال باہر کریں گے پھر نقصان انہی کا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں