بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وامیکا گبی ایکشن اوتار میں مداحوں کو سرپرائز دینے کیلیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی اداکارہ وامیکا گبی معروف بالی وڈ اسٹار ورون دھون کی فلم ’بے بی جان‘ سے ایکشن ڈیبیو کرنے کیلیے پُرجوش ہیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’بے بی جان‘ کی ریلیز قریب آتے ہیں شائقین میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم تیز رفتار ایکشن، دلکش کہانی اور زندگی کے اہم لمحات کا بہترین امتزاج ہے۔

فلم میں اہم کردار ادا کرنے والی وامیکا گبی کیلیے یہ فلم ایک تبدیلی کا تجربہ ہے کیونکہ یہ فلم نہ صرف انہیں ایٹلی کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کیا بلکہ ان کے ایکشن ڈیبیو کی وجہ بھی بنی۔

’بے بی جان‘ کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے وامیکا گبی نے کہا کہ جب میں نے پہلی بار اس کا اسکرپٹ سنا تو میں حیران رہ گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایٹلی سر ہی ہیں جو تفریحی، تیز رفتار اور انتہائی دلکش فلموں کیلیے جانے جاتے ہیں، کہانی نے مجھے شروع سے ہی حیران کیا اور آپ کی آنکھیں بھی اسکرین سے نہیں ہٹ سکیں گی۔

بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ چونکہ میں پہلی بار ایکشن میں نظر آؤں گی لہٰذا سمجھ نہیں آ رہی کہ مداحوں سے کیا امید رکھوں۔

چند روز قبل فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا جس نے دھوم مچا دی۔ فلم میں اداکار جکی شیروف منفی کردار نبھائیں گے جبکہ کیرتی سریش کا ہندی فلم ڈیبیو ہے۔

فلم کی ہدایت کاری کلیس نے کی ہے اور یہ جیو اسٹوڈیوز اور نامور ڈائریکٹر ایٹلی کمار کی پیشکش ہے۔ اس کو مراد کھیتانی، پریا ایٹلی اور جیوتی دیش پانڈے نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ موسیقی تھمن ایس نے ترتیب دی ہے۔

ورون دھون کی فلم کا عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ سے تصادم متوقع ہے۔

’بے بی جان‘ 25 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ مداح جیکی شیروف کو بھی ’ببر شیر‘ کے کردار میں دیکھنے کیلیے پُرجوش ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں