اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی، چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مقابلے پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی اور بی سی سی آئی بھارت کے مقابلے دبئی میں کرانے پر رضامند ہے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کولمبو میں ہوگا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی سی بی اس معاہدے کے لیے کوئی مالی معاوضہ وصول نہیں کرے گا، چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے پاکستان میں تین وینیوز اور بھارت کے مقابلے دبئی میں ہوں گے۔

پاکستان کو 2027 کے آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی ملے گی۔

دوسری جانب نمائندہ خصوصی برائے کھیل شاہد ہاشمی کا کہنا ہے کہ میرے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی ایگریمنٹ نہیں ہوا ہے پاکستان مالی معاوضہ مانگ رہا ہے، پاکستان نے جتنا خرچہ کیا ہے اس پر انہیں زر تلافی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی براڈ کاسٹر یہ مطالبہ کررہے کہ اب یہ ٹورنامنٹ 50 اوورز کے بجائے ٹی 20 فارمیٹ پر کروایا جائے کیونکہ وقت کم رہ گیا ہے انتظامات کرنے میں مشکل ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں