کراچی : سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی جانب سے شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔
انچارج ہائیڈرنٹس سیل کا کہنا ہے کہ رعایتی نرخوں پر فراہم کیے جانے والے واٹر ٹینکرز کوٹے میں اضافہ کردیا گیا واٹر کارپوریشن نے عوام کی سہولت کے لیے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس پر ونڈو سروس کا بھی آغاز کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ ونڈو سروس سے 24 گھٹنے باآسانی واٹر ٹینکر بک کرایا جاسکتا ہے، پانی کی فراہمی بحال رکھنے کیلئے واٹر کارپوریشن نے کمرشل ٹینکرز سروس معطل کردی۔
انچارج ہائیڈرنٹس سیل کا کہنا ہے کہ 3روزکے لیے کمرشل ٹینکرز سروس معطل کی گئی ہے، یونیورسٹی روڈ پر جاری مرمتی کام مکمل ہونے تک کمرشل ٹینکرز سروس معطل رہے گی۔
3روز تک شہریوں کو جنرل پبلک سروس کے تحت واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے، رہائشی فلیٹس کو بھی جنرل پبلک سروس کے تحت واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے۔
عوام سے درخواست ہے واٹر ٹینکر لیتے وقت کمپیوٹرائزڈ ای سلپ ضرور حاصل کریں، کمپیوٹرائزڈ ای سلپ نہ دینے والے کے خلاف فوراً شکایات درج کرائیں۔ عوام کی سہولت کے لیے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس کے نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔