بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

ماہرہ خان کی رنبیر کپور کیساتھ وائرل تصاویر پر پہلی بار لب کشائی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور کے ساتھ وائرل ہونے والی اپنی تصاویر پر پہلی بار خاموشی توڑ دی۔

ماہرہ خان 2017 میں اُس وقت سرخیوں میں تھیں جب انہیں نیویارک میں سڑک پر رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس پر اداکارہ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم انہوں نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ’ہیرا منڈی‘ 15 سال قبل آفر ہوئی تھی، ماہرہ خان کا انکشاف

تاہم اب ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ تصاویر نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا تھا کہ ان کا کیریئر ختم ہوگیا ہے اور وہ دوبارہ کبھی کام نہیں کر پائیں گی۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کی وائرل تصاویر کے جذباتی اثرات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے تصاویر پر شائع ایک مضمون کا بھی حوالہ دیا جس میں پاکستان میں ان کی شہرت میں اضافہ اور تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد کیریئر کے زوال کی قیاس آرائیاں کی گئی تھیں۔

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے وہ مضمون پڑھنا یاد ہے جب میں نے سوچا تھا ’کیا میرا کیریئر ختم ہوگیا؟‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ بستر پر روتی تھی، تصاویر نے میری پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کو شدید متاثر کیا۔

تاہم، ماہرہ خان نے تنقید کو ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر اثر انداز ہونے سے روکنے میں کامیاب رہیں۔ واضح رہے کہ رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی پہلی ملاقات دبئی میں ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں