پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اداکاری سیکھنے کے لیے برطانوی ایکٹنگ اسکول میں داخلہ لے لیا۔
اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہے ساتھ ہی انہوں نے اپنی خواہش سے متعلق مداحوں کو بتایا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئےکیپشن میں بتایا کہ جب اداکاری شروع کی تب سے تھیٹر سیکھنے کا خواب تھا، اب میرا یہ خواب پورا ہورہا ہے کیونکہ میں نے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں ایکٹنگ سیکھنے کے لیے داخلہ لے لیا ہے۔
عائزہ خان نے اس موقعے پر اپنے والدین کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ سب کچھ میرے والدین کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
عائزہ خان کے اس فیصلے پر نا صرف ان کے مداح بلکہ ان کے ساتھی فنکار بھی ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔