بالی ووڈ اداکار ارباز خان اپنی سابق بیوی ملائیکہ اروڑا خان کے ریسٹورنٹ میں دیکھے گئے ہیں، اس موقع پر والدین ان کے ہمراہ موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی سابق بھابھی ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں اپنا نیا ریسٹورینٹ اسکالٹ ہاؤس کھولا ہے، ارجن کپور سے بریک کے بعد اب ان کے سابق شوہر ارباز فیملی کے ہمراہ وہاں لنچ کرنے پہنچے ہیں اور ان کے ساتھ اہلیہ شوریٰ خان بھی موجود نہیں تھیں۔
نئے ریسٹورنٹ میں سابق شوہر ارباز خان لنچ کرنے پہنچیں اور یہ بات میڈیا سے چھپی رہے ایسا کیسے ہوسکتا تھا، سوشل میڈیا پر بالی ووڈ پروڈیسر کی سابق اہلیہ کے ریسٹورنٹ جانے کی تصویریں اور ویڈیوز گردش کررہی ہیں۔
اس موقع پر ارباز کے ساتھ والد سلیم خان، والدہ سلمیٰ خان اور ہیلن کو دیکھا گیا جو دوپہر کے کھانے کیلئے ریسٹورنٹ پہنچے تھے۔
وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارباز کے صاحبزادے ارہان خان اور سہیل خان کے بیٹے نروان خان اپنے دادی دادا کو سہارا دیتے ہوئے انہیں ریسٹورنٹ کی سیڑھیاں چڑھا رہے ہیں۔
اب مداحوں نے ارباز خان کی اہلیہ شوریٰ خان کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھائے کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کیا ارباز اور ملائیکہ میں پھر سے قربت بڑھنے لگی ہے، بھارتی میڈیا پر بھی ان ویڈیوز پر مختلف خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
باندرہ کے علاقے میں ریسٹورنٹ ملائیکہ اروڑہ اور ان کے بیٹے ارہان خان نے مل کر کھولا ہے جس کا افتتاح کچھ دنوں قبل ہوا تھا اور اب ارباز وہاں فیملی کے ہمراہ دیکھے گئے ہیں۔