کراچی: شہر قائد میں ساحل پر ایک شہری کو اس وقت اپنا ’اسٹنٹ‘ بہت مہنگا پڑا جب اس نے سی ویو پر اپنی گاڑی سمندر میں اتار دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ’سی ویو‘ پر ایک شہری اپنی گاڑی لے کر سمندر کے اندر گھس گیا، لیکن بڑی مصیبت میں گرفتار ہو گیا، جب اس نے واپس نکالنے کی کوشش کی تو گاڑی ریت میں پھنس گئی۔
شہری کو گاڑی سمندر میں ڈوبنے سے بچانے کے لیے ریسکیو 1122 پر مدد طلب کرنی پڑی، جس پر گیارہ بائیس کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے، جنھوں نے گہرے پانی میں گاڑی کو ڈوبنے سے بچایا۔
- Advertisement -
گیارہ بائیس کی کار ٹو کرنے والی گاڑی نے سمندر میں پھنسی ہوئی گاڑی سے رسی باندھ کر اسے باہر کھینچا، اور یوں اسے ریسکیو کیا گیا۔