ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

خالص دودھ کی سپلائی کیوں ممکن نہیں رہے گی؟ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز کے صدر شاکر گجر نے کہا ہے کہ ڈیری فارمرز کی لاگت مدنظر رکھے بغیر خالص دودھ کی سپلائی ممکن نہیں رہے گی۔

صدر ڈی سی ایف اے شاکر عمر گجر کا کہنا تھا کہ کراچی میں مہنگا دودھ پیدا کرکے اندرون سندھ نہیں بیچا جاسکتا، اندرون سندھ کے تمام شہر زراعت اور لائیواسٹاک سے مالامال ہیں، دودھ اسٹاک کرکے بیچنے کا الزام غلط ہے، دودھ کا اسٹاک نہیں کیا جاسکتا۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز کے صدر نے مزید کہا کہ نظرثانی نہ کی گئی تو کمپیٹیشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے۔

- Advertisement -

کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ ثابت، ڈیری تنظیموں پر سزا کے طور پر جرمانہ عائد

شاکررعمر گجر نے کہا کہ دودھ کی قیمتیں لاگو کرنے کا اختیار ڈیری فارمرز کے پاس نہیں ہوتا، شہر میں قیمت لاگو کا اختیار مڈل مین اور ملک ایسوسی ایشنز کے پاس ہے۔

خیال رہے کہ شہر قائد میں ڈیری فامرز ایسوسی ایشنز سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ ملی بھگت سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں، سی سی پی نے جرم ثابت ہونے پر ان پر سزا کے طور پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے کراچی کی 3 ڈیری ایسوسی ایشنز پر تازہ دودھ کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ کرنے پر جرمانے عائد کر دیے ہیں، یہ اقدام کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعہ 4(1) اور 4(2)(a) کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں