اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

ہر روز کی طرح منڈی گیا تھا یوسف، لیکن!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر جے پور ٹینکر دھماکے میں 14 افراد کی موت ہوگئی جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جے پور ٹینکر دھماکے میں زخمی ہونے والے برنس وارڈ میں زیر علاج ہیں جبکہ کئی افراد کی ہلاکت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، اہلخانہ اسپتال کے باہر اپنے پیاروں سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

متاثرہ افراد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعے سے پہلے بات ہوئی تھی اور اس کے کچھ منٹ بعد فون نہ لگا اور نہ کسی سے بات ہوسکی، اطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچے تب سے وہ اپنے پیاروں سے ملنے کا انتظار کررہے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ جے پور ٹینکر دھماکے کے زخمی 27 فیصد افراد ایسے ہیں جو 80 فیصد تک جھلس چکے ہیں، کئی افراد کام پر جانے کے لیے صبح گھروں سے نکلے تھے۔

جے پور کے رہائشی یوسف خان کے خاندان کے فرد جاوید خان نے بتایا کہ ہر روز یوسف سامان لوڈ کرنے بازار جاتا تھا، واقعے کے روز بھی وہ سامان لوڈ کرنے کے لیے صبح سویرے بازار گیا تھا جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی تو فون کیا لیکن مسلسل بند آرہا تھا۔

جاوید نے بتایا کہ جب یوسف سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا تو ہم پریشان ہوگئے، جی پی ایس کے ذریعے گاڑی کے مالک کی لوکیشن چیک کرنے کی کوشش کی لیکن ہمیں کوئی سراغ نہ ملا کچھ دیر بعد اطلاع آئی کی دھماکے میں وہ بھی زخمی ہوگیا ہے جس کے بعد اسپتال پہنچے جہاں یوسف زخمی حالت میں ملا۔

انہوں نے بتایا کہ جب سے حادثہ پیش آیا ہے اسپتال کے برنس وارڈ کے باہر لوگ لواحقین سے ملنے کے لیے بے چین ہیں اورکئی راتوں سے سوئے بھی نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں