ملتان کے نشتر میڈیکل کالج کے گارڈن سے طالبہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فائنل ایئر کے طالب علم معاذ ارشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے بعد انکوائری کیلئے سینئر فیکلٹی ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
انکوائری کمیٹی کو 24 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے جب کہ سیکورٹی ایجنسی کو شوکاز نوٹس جاری کر کے سیکیورٹی سپروائزر کو معطل کر دیا گیا ہے۔
- Advertisement -
نشتر اسپتال کا وارڈ بوائے ملزم عبدالرحمان گرفتار ہے۔
مقدمے متن کے مطابق مغویہ فائنل ایئر کی طالبہ ہے معاذ ارشد اور مغویہ نشتر یونیورسٹی سے ہاسٹل جارہے تھے کہ عبدالرحمان اور عبدالکریم طالبہ کو اغوا کر کے گاڑی میں فرار ہوئے۔
ترجمان نشترمیڈیکل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ طالبہ کو گزشتہ رات ہی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا تھا۔