بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

امریکا کا خفیہ منصوبہ روس نے بےنقاب کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے افریقا میں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے منصوبے شروع کر دیئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق امریکا افریقی ممالک میں بائیوویپن کے غیرقانونی منصوبوں میں مصروف ہے اور امریکی خفیہ فوجی اور حیاتیاتی سرگرمیوں کو بےنقاب کرنے کیلئےکوشاں ہی۔

روس کے تابکاری، کیمیکل اور حیاتیاتی دستوں کے نائب سربراہ میجر جنرل الیکسی رٹیشیف نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا افریقی ممالک میں بیماریوں کی نگرانی کے نام پر بائیولیب سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

- Advertisement -

روسی جنرل نے بتایا کہ امریکا بائیولیب کی آڑمیں اپنی فوجی حیاتیاتی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے جس سے امریکا افریقی ممالک میں بی ٹی ڈبلیوسی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں