بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کب رہا ہونے والے ہیں؟ عارف علوی کا بڑا دعوٰی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی ستارے حرکت میں آگئے ہیں تبدیلی آنے والی ہے بانی جلد رہا ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ثالثی وہاں نہیں ہوتی جہاں قبضہ ہو، بات چیت صاحبِ حکومت سے نہیں صاحبِ اقتدار سے ہوتی ہے اب بھی وقت ہے سارے معاملات ریورس کرو۔ بانی پی ٹی آئی کو راضی کرو۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیڑہ ماہ میں رہا ہونے والے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ عارف علوی چاہتے ہیں ان کا لیڈر اندر رہے اور باہر ان کی دکان چلتی رہے انہیں شوشے چھوڑنے کے بجائے اپنے لیڈر کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں