آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عیسائیوں سے اظہاریکجہتی اور ہم آہنگی کا جذبہ اجاگر کرنے کیلئے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ راولپنڈی میں کرسمس تقریب میں شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کرسمس پر مسیحی برداری کو مبادک باد دی، مسیحی برادری نے بھی آرمی چیف کا پُرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی موجودگی اور یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کرسمس عالمی طور پر نیک جذبات، سخاوت اور خیر سگالی کی قدروں کی عکاسی کا موقع فراہم کرتی ہے، یہی اصول ہمارے مشترک معاشرے کو ایک ساتھ جوڑتے ہیں۔ پاکستان کی ثقافتی، سماجی، اقتصادی اور قومی ترقی میں اقلیتوں اور مسیحی برادری کا کردار قوم کیلئے باعث فخر اور قابل تحسین ہے۔
جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا قائد کی دور اندیش قیادت، غیر متزلزل عزم اور ایمان، اتحاد اور تنظیم کے زریں اصولوں پر ثابت قدمی نے پاکستان کی تعمیر کی راہ ہموار کرنےکے ساتھ ساتھ قوم کی تعمیر اور خوشحالی کا ایک قابل عمل خاکہ بھی فراہم کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قائداعظم کے آزادی، مساوات اور مذہبی رواداری کے مثالی نظریات عصر حاضر کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے قوم کی رہنمائی کرتے ہیں، آئیں پاکستان کو قائد کے وژن کے مطابق پُرامن اور خوشحال ملک بنانے میں مشترکہ کردار ادا کریں۔
خواتین، بچوں اور معذور افراد کی انصاف تک رسائی کو ترجیح دی جائے، چیف جسٹس