بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سردی کی نئی لہر، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد اورگردونواح میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ رات میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ چند مقامات پر بارش اور ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقے ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ سیالکوٹ موٹر وے دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں – گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیوں کے دوران 13 دہشتگرد ہلاک؛ میجر شہید

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں