جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو اٹھانویں رنز سے ہرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ افتتاحی میچ میں کیویز نے لنکا ڈھادی۔ سری لنکا چاروں شانے چت ہوگیا۔ اٹھانوے رنز سے شکست ۔

کرائسٹ چرچ کا میدان نیوزی لینڈ کے نام رہا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کھلاڑی سری لنکن کپتان کے فیصلے کی لاج نہ رکھ سکے۔

کیوی اوپنرز نے ابتدا سے ہی دھواں دھار بیٹنگ کی ۔ کپتان برینڈن میککلم اور مارٹن گپتل نے سری لنکن بولرز کی خوب دھنائی کرتے ہوئے جیت کی بنیاد رکھ دی۔

ایک سو گیارہ رنز کی شراکت نے کیویز کی پوزیشن مستحکم کی۔ جس کے بعد ولیمسن اور کورے اینڈرسن کا بلا بھی خوب چلا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر تین سو اکتیس رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

میزبان ٹیم کے تین بیٹسمینوں نے نصف سینچریاں اسکور کیں،جواب میں سری لنکن بیٹسمینوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ مہمان ٹیم ہدف کے نیچے ایسا دبی کہ اٹھ ہی نہ سکی اور سینتالیسویں اوور میں دو سو تینتیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

آل راؤنڈ کارکردگی پر کورے اینڈرسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اہم ترین

مزید خبریں