منگل, دسمبر 31, 2024
اشتہار

پاکستانی میڈلسٹ اور اولمپیئن کو اب کتنی انعامی رقم ملے گی؟ اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی طرف سے حصہ لینے والے میڈلسٹ اور اولمپیئن کی انعامی رقم میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

سمر، ونٹر اور پیرا اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والوں کو اب ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والوں کو 75 لاکھ روپے جبکہ کانسی کا تمغہ جیتنے والوں کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

پی ایس بی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایشین گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کو 75 لاکھ روپے، چاندی کا تمغہ جیتنے والوں کو 50 لاکھ روپے اور کانسی کا تمغہ جیتنے والوں کو 30 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

- Advertisement -

اسی طرح کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کو 50 لاکھ روپے، چاندی کا تمغہ جیتنے والوں کو 30 لاکھ روپے اور کانسی کا تمغہ جیتنے والوں کو 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کیلیے انعامی رقم 5 لاکھ، 3 لاکھ اور 2 لاکھ روپے ہوگی جبکہ بلائنڈ ورلڈ گیمز اور ڈیف اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والوں کو بالترتیب 20 لاکھ، 10 لاکھ اور 5 لاکھ روپے ملیں گے۔

نیشنل گیمز اور قائد اعظم گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والوں کو 10، 10 لاکھ روپے ملیں گے۔

کیش ایوارڈ پالیسی کے تحت تمام تمغہ جیتنے والوں کو ایک گولڈ کارڈ بھی ملے گا جو انہیں پی ایس بی اور کوچنگ سینٹرز میں تمام سہولیات تک رسائی فراہم کرے گا۔

مزید برآں، کھلاڑی بورد اور کوچنگ سینٹر ہاسٹلز میں 20 دن کے مفت قیام کے حقدار ہوں گے۔

پی ایس بی کے ترجمان نے بتایا کہ انعامی رقم میں اضافے اور دیگر سہولیات کی منظوری بورڈ کے 4 دسمبر کو ہونے اجلاس میں دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں