منگل, دسمبر 31, 2024
اشتہار

معروف بھارتی اداکارہ کی گاڑی نے مزدوروں کو کچل ڈالا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی کے علاقے کاندیولی میں نامور بھارتی اداکارہ کی گاڑی نے مزدوروں کو کچل دیا جس میں سے ایک موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مراٹھی اداکارہ ارمیلا کوٹھارے فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد واپس لوٹ رہی تھیں کہ ان کی گاڑی سڑک کنارے کام میں مصروف مزدوروں سے جا ٹکرائی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ارمیلا کوٹھارے شوٹ مکمل کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی تھیں راستے میں گاڑی ان کے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور پوسار میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹرو پروجیکٹ پر کام کرنے والے دو مزدور اس کی زد میں آئے۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق کار کی ٹکر سے ایک محنت کش موقع پر ہی چل بسا جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوا جبکہ ارمیلا کوٹھارے کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ کار کی رفتار تیز تھی، اداکارہ کو ایئر بیگ کی وجہ سے گہری چوٹیں نہیں آئیں، ڈرائیور کے خلاف تیز رفتار ڈرائیونگ اور لاپرواہی سے موت کا سبب بننے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

خوفناک حادثے کے بعد کی ویڈیو دیکھیں:

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں