اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

تیسری بیٹی کی پیدائش پر شقی القلب شخص کا خوفناک قدم

اشتہار

حیرت انگیز

خاتون کے لیے تیسری بیٹی پیدا کرنا جرم بن گیا شقی القلب شوہر نے بیوی کو زندہ جلا کر مار ڈالا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

بھارت جہاں ذات پات کے ساتھ بیٹی کی پیدائش کو بھی بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ وہاں سفاک شوہر نے تیسری بار بیٹی پیدا ہونے پر اپنی بیوی کی ہی بے دردی سے جان لے لی اور اس کو زندہ جلا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر میں گنگا کھیڈنکہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 32 سالہ کنڈلک اتم کالے نامی شخص نے تیسری بار بیٹی پیدا ہونے پر بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

- Advertisement -

خاتون کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

متوفیہ خاتون کی بہن نے کھیڈ تھانے میں بہنوئی کے خلاف رپورٹ درج کرائی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں آئے روز ایسے خوفناک واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس سے انسانیت لرز کر رہ جاتی ہے۔

گزشتہ دنوں مہاراشٹر میں 54 سالہ شخص نے مبینہ طور پر 8 اور 9 سال کی دو نابالغ بہنوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں