ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

’جب بیوی کا سچ سامنے آجائے‘ ژالے سرحدی کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بیوی کا سچ سامنے لے آئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ’بیوی کا سچ‘ ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتارہی ہیں، وہ ویڈیو میں ساتھی اداکار شہود علوی کے ساتھ لپسنگ کرتی نظر آئیں۔

لپسنگ ویڈیو میں اینکر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شوہر بولتا ہے کہ میری بیوی کاجول سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔

- Advertisement -

جب بیوی سے سوال اینکر سوال کرتی ہے کہ کیا آپ کے شوہر شاہ رخ خان کی طرح لگتے ہیں تو بیوی کچھ دیر سوچتی ہیں پہلے جی کہتی ہے پھر سچ بولتی ہے کہ نہیں۔

ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب بیوی کا سچ سامنے آجائے، ان کی اس ویڈیو پر لوگ دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

اس سے قبل ژالے سرحدی کی بھارتی گانے ’آس کوڑا‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

انھوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میں یہ ڈانس ٹرینڈ کرنا چاہتی تھی اور اس گانے کی خوبصورتی یہ ہے کہ میں اسے بیٹھ کر بھی پرفارم کرسکتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ ژالے سرحدی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں