ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

چند گھنٹوں کے دوران طیارے کا تیسرا حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

ناروے سے نیدر لینڈ جانے والا مسافر بردار طیارے کے 176 مسافر حادثے کے باوجود محفوظ رہے، طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

ڈچ مسافر بردار طیارہ ناروے میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے سے اترا، تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی مسافر کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کے ذریعے جاری بیان میں رائل ڈچ ایئر لائنز نے بتایا کہ اوسلو ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد پرواز نے اپنا رخ موڑا، پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کیلئے اوسلو سے 110 کلو میٹر دور سینڈیفجورڈ ہوائی اڈے کی جانب جانا چاہا۔

- Advertisement -

بوئنگ 737-1800 اوسلوٹورپ سینڈیفجورڈ ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد رن وے 18 کے دائیں جانب سے مڑ گیا تھا اور پھر رن وے سے بھی اتر گیا۔

میڈیا آؤٹ لیٹ نے واقعے کی وجہ ہائیڈرولک سسٹم کی خرابی بتائی، انھوں نے بتایا کہ اگرچہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد یہ رن وے سے پھسل گیا اور رن وے سے متصل گھاس والے علاقے میں جاکر رکا۔

ایئرلائن نے بیان میں مزید کہا کہ جہاز میں176 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، جو پوری طرح محفوظ ہیں، اس واقعے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، ایئرکینیڈا کی پرواز کو ہفتے کی رات اس کے لینڈنگ گیئر میں خرابی کا سامنا کرنے کے بعد ہیلی فیکس اسٹین فیلڈ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ تیسرا طیارہ ہے جو حادثے کا شکار ہوا ہے، جنوبی کوریا میں ہوئے طیارہ حادثے میں 179 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں