ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

اکشے کمار کے مشورے نے شروتی ہاسن کی زندگی کیسی بدلی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار اکشے کمار کے مشورے پر عمل کرنے سے معروف اداکارہ شروتی ہاسن کی زندگی بدل گئی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شروتی ہاسن نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اکشے کمار نے انہیں 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گبر از بیک‘ میں کام کرنے کے دوران بہترین مشورہ دیا۔

شروتی ہاسن نے بتایا کہ اکشے کمار نے مجھ سے کہا تھا ایوارڈز کے بجائے انعام پر توجہ دو تاکہ کام میں دل لگا رہے، یہ انعام مالی نہیں ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: نشہ میری زندگی میں سب سے اہم چیز تھی، شروتی ہاسن

جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا اس مشورے نے ان کی زندگی بدل دی تو انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں کیونکہ میرے گھر میں پاپا (والد) کے پاس ایوارڈز سے بھرا شیلف ہے، میری والدہ کے پاس نیشنل ایوارڈ ہے اور میرے والد کے پاس نیشنل ایوارڈ ہیں تو میں ایسا محسوس کرتی ہوں کہ جیسے میں صفر پر ہوں۔

وہ کہتی ہیں کہ ’پھر میں نے سوچا کہ میں بس کام کر رہی ہوں اور اپنی رفتار سے بڑھوں گی۔ جب میں نے مشورے پر چلنا شروع کیا تو مجھے زیادہ لطف آنے لگا۔

انٹرویو کے دوران شروتی ہاسن نے کامیڈی فلم ’ویلکم بیک‘ میں اپنے کام پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے میں نے تیلگو اور دیگر پروجیکٹس میں جو کام کیا اس کے مقابلے میں ’ویلکم بیک‘ میں بہت کم کامیڈی تھی، لیکن مجھے کامیڈی پسند ہے۔

بالی وڈ سے دور رہنے کے حوالے سے شروتی ہاسن کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ میں نے اس سے گریز کیا بلکہ میں صرف اس طرف شفٹ ہوئی ہوں جہاں مجھے زیادہ کام اور مواقع ملے۔

وہ کہتی ہیں کہ 2019 میں کورونا وبا سے پہلے میں نے 2 سالوں کا وقفہ لیا تھا اور جب میں واپس آئی تو سب کچھ مختلف تھا، یہاں تک کہ ممبئی، بالی وڈ اور او ٹی ٹی بھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں