اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا دیا، انڈیا کی چیمپئن شپ فائنل میں رسائی مشکل

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا نے میلبرن میں ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی  جس کے بعد انڈیا کی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔

میلبرن میں کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پانچویں روز بھارت کو آسٹریلیا کی جانب سے جیت کے لیے 340 رنز کا ٹارگیٹ دیا گیا تھا۔ تاہم بھارتی سورما گھر کے شیر ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ ان میں سے تین کھلاڑیوں نے ڈک پایا۔ یشوی جیسوال ، 84 اور رشبھ پنت 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارتی کپتان کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا اور روہت شرما صرف 9 رنز بنا سکے۔ ویرات کوہلی، کے ایل راہول، رویندر جڈیجہ سمیت کوئی بڑا نام بڑا کارنامہ نہ کر سکا۔
کینگرو کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے تین، 3، نیتھن لیون نے دو جب کہ ٹریوس ہیڈ اور مچل اسٹارک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں 474 رنز بنائے۔ اسٹیون اسمتھ نے 140 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ بھارت کے جسپرت بمراہ نے چار، رویندر جڈیجہ نے تین اور آکاش دیپ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی ٹیم پہلی اننگ میں 369 رنز ہی بنا سکی۔ مڈل آرڈر میں نتیس مکار ریڈی نے 114 اور واشنگٹن سندر نے 50 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور یہاں تک پہنچایا۔ پیٹ کمنز، اسکاٹ بولینڈ اور ناتھن لیون نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 104 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگ شروع کی اور دوسری اننگ میں 234 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ مارنس لبھوشن 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے جسپرت بمراہ نے پانچ اور محمد سراج نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

کینگرو کپتان پیٹ کمنز کو دونوں اننگز میں آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cricket Australia (@cricketaustralia)

ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل ہوتے ہی کینگروز کھلاڑیوں نے میدان میں ہی جشن منایا جب کہ شائقین کرکٹ بھی اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر جھوم اٹھے۔

شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم میں شاندار جشن مناتے ہوئے رقص کیا اور گلے لگا کر ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دی۔ کئی شائقین نے بھارتی ٹیم پر آوازیں بھی کسیں۔

 

اس ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے دو، ایک کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ اب تک کھیلے گئے میچوں میں دو میں آسٹریلیا اور ایک میں بھارت فتح یاب رہا جب کہ ایک میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوا۔ آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب اس فتح کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر 61.46 پوائنٹ کے ساتھ اپنی دوسری نشست پکی کر لی ہے۔ بھارت 52.78 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جنوبی افریقہ گزشتہ روز پاکستان کو شکست دے کر پہلے ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے جب کہ بھارت کی آج شکست کے بعد اس کے آئندہ برس جون میں فائنل کھیلنے کی امیدیں انتہائی معدوم ہو گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں