اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شائقین کے اسٹیڈیم آنے کا 87 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ میں میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کی آمد کا 87 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 26 سے 30 دسمبر تک کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پانچ روز کے دوران مجموعی طور پر 3 لاکھ 50 ہزار 700 شائقین نے میدان کا رخ کیا۔

اس سے قبل 1937 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا میچ دیکھنے کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار 534 شائقین کرکٹ میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے تھے، یہ میچ چھ دنوں پر محیط تھا۔

- Advertisement -

کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میچ کے 5 ویں دن پہلے سیشن کو دیکھنے کے لیے 51 ہزار 371 میدان میں آچکے ہیں جب کہ مزید شائقین کی آمد متوقع ہے۔

ایم سی جی میں شائقین کی ریکارڈ تعداد 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے بھی آئی تھی۔ اس میچ کو 90 ہزار 293 شائقین نے دیکھا تھا۔

میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا دیا، انڈیا کی چیمپئن شپ فائنل میں رسائی مشکل

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں