پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

افواہ ہے میری بیٹی ہر تیسرے لڑکے کیساتھ ڈیٹ کر رہی ہے، شویتا تیواڑی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ شویتا تیواڑی نے کہا ہے کہ افواہوں کے مطابق میری بیٹی ہر تیسرے لڑکے کے ساتھ ڈیٹ کر رہی ہے، میں ہر سال شادی کر رہی ہوں۔

بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ شویتا حالیہ انٹرویو میں اپنی بیٹی کے حوالے سے انٹرنیٹ کے خیالات پر پھٹ پڑیں، انھوں نے غصے میں کہا کہ آج کل جس طرح کی افواہیں سامنے آتی ہیں اس کے مطابق میری بیٹی ہر تیسرے لڑکے کے ساتھ ڈیٹ کر رہی ہے جبکہ میں ہر سال شادی کر رہی ہوں۔

شویتا تیواڑی نے کہا کہ انٹرنیٹ کے مطابق تو میں پہلے ہی تین بار شادی کر چکی ہوں، بیٹی کے ساتھ تو اتنی ٹرولنگ ہورہی ہیے جیسے لگتا ہے کہ میری بیٹی ہر تیسرے شخص کے ساتھ رومانوی ملاقات کررہی ہو۔

- Advertisement -

پلک تیواڑی نے حال ہی میں سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ انہیں اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہی صورتحال والدہ شویتا کےلیے پریشانی کا باعث ہے۔

شویتا نے اپنی بیٹی پلک تیواڑی اور سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے درمیان رومانوی ملاقاتوں کی افواہوں پر کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تتھا کہ اتنے سالوں میں یہ سیکھا ہے کہ لوگوں کی یادداشت صرف چار گھنٹوں کی ہوتی ہے۔ وہ جلدی بھول جاتے ہیں، تو پھر میں کیوں پریشان ہوں؟ افواہیں مجھے اب زیادہ پریشان نہیں کرتیں۔

سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی پر ٹرولنگ کے حوالے سے شویتا نے کہا کہ پلک چاہے جیسی بھی لگتی ہو، وہ بہت معصوم ہے اور کبھی کسی کو جواب نہیں دیتی، یہ ٹرولنگ کا دور بہت بھیانک ہوچکا ہے۔ وہ مضبوط ہے لیکن اگر ان سب سے وہ اپنا اعتماد کھودے تو کیا ہوگا؟

خیال رہے کہ پلک تیواڑی نے فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے ڈیبیو کیا تھا لیکن سلمان خان کی یہ فلم باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی، پلک اب اپنی اگلی فلم دی ورجن ٹری میں نظر آئیں گی، جس میں ان کے ساتھ سنجے دت، مونی رائے اور سنی سنگھ بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں