پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

سنیل گواسکر نے آسٹریلیا سے شکست پر کوہلی اور شرما کو کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر آسٹریلیا سے میلبورن ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیم کے موجودہ اسٹار کھلاڑیوں ویرات کوہلی اور روہت شرما کی کلاس لے لی۔

بھارتی لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسکر نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے روہت شرما اور ویرات کوہلی کو ٹیم کی ناکامی پر آڑے ہاتھوں لے لیا اور ٹاپ آرڈر کو آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شکست کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔

ویرات کوہلی اور روہت شرما کے مستقبل سے متعلق جب گواسکر سے سوال ہوا تو اُن کا کہنا تھا کہ یہ سب سلیکٹرز پر منحصر ہے۔ جو توقعات تھیں، وہ پوری نہیں ہوئیں۔ ٹاپ آرڈر کو اہم کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔ اگر ٹاپ آرڈر اپنا کردار ادا نہیں کر رہا تو دیگر کھلاڑیوں کو کیوں قصوروار ٹھہرایا جائے؟”

- Advertisement -

گواسکر نے کہا کہ سینئرز نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہیں بس آج بیٹنگ کرنی تھی اور سڈنی میں لڑنے کا موقع بنانا تھا۔ مسئلہ یہ ہے کہ ٹاپ آرڈر نے کچھ خاص نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ بھارت کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ میلبرن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دی، شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ چیمپئن کے فائنل میں رسائی اگر مگر کی صورتحال پر پہنچ گئی ہے۔

میلبرن ٹیسٹ میں 340 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم رنز 155 رن بناکر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 369 رنز اسکور کیے تھے۔ دوسری اننگز میں کینگروز 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا۔

میلبرن ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے اور ان کے پوائنٹس 52.78 ہیں جبکہ آئندہ سال لارڈز میں کھیلے جانے والے فائنل میں بھارت کی رسائی اب بھی ممکن ہے۔

ٹریوس ہیڈ نے جشن منانے کیلئے ایسا اشارہ کیوں کیا؟ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بتادیا

اگر بھارت کو فائنل میں پہنچنا ہے تو آسٹریلیا کو سڈنی میں 3 جنوری سے کھیلے جانے والے پانچویں ٹیسٹ میں لازمی شکست دینا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں