اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

نیا سال 2025 پاکستان میں کیا تبدیلیاں لائے گا؟ ماہرین نجوم نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سال 2025 شروع ہونے میں کچھ گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں یہ سال پاکستان میں کیا تبدیلیاں لائے گا ماہرین علم نجوم نے بتا دیا۔

سال 2024 کا سورج غروب ہونے اور نیا سال شروع ہونے میں صرف چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں۔ 2024 پاکستان میں سیاسی حوالے سے دنیا بھر میں موضوع بحث رہا۔

سال 2025 میں پاکستان میں کچھ تبدیلی آئے یا 2024 کی طرح افراتفری کا سال رہے گا۔ اس حوالے سے ماہر علم نجوم نے پیشگوئی کر دی ہے۔

- Advertisement -

ستارہ شناسی اور علم نجوم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2025 میں پاکستان کے عزت وقار میں اضافہ ہوگا۔

ماہر علم نجوم کہتے ہیں نئے سال میں شہباز شریف کچھ مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں جب کہ بلاول بھٹو کا ستارہ عروج پر پر ہے اور انہیں 2025 میں بڑی کامیابی مل سکتی ہے۔

ماہرین نجوم کا عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے کہنا تھا کہ نئے سال میں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنے کا امکان ہے، تاہم اگر پی ٹی آئی نے لچک نہ دکھائی تو اس کے لیے لمبی گمنامی ہو سکتی ہے۔

اگر بات کریں 2024 کی تو اس سال 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی نے اپنے انتخابی نشان بلے کے بغیر انتخابات لڑے اور بڑی کامیابی حاصل کی، تاہم پی پی کی مدد سے حکومت ن لیگ کی بنی اور شہباز شریف دوسری بار وزارت عظمیٰ کے منص پر فائز ہوئے۔

پنجاب میں ن لیگ نے حکومت بنائی اور مریم نواز وزیر اعلیٰ بنیں۔ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ بن کر سامنے آیا اور علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ بنے۔ سندھ اور بلوچستان میں پی پی نے حکومتیں بنائیں۔

سارا سال پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان تلخیاں جاری رہیں۔ بانی پی ٹی آئی کیسز سے بری، ضمانتیں اور نئے کیسز میں گرفتاریاں ہوتی رہیں جب کہ کئی بار احتجاج کے میدان بھی لگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں