پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے سال 2025 پر مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں بڑی کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔

اوگرا کے مطابق جنوری 2025 کیلیے ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 47 روپے 43 پیسے کی بڑی کمی کی گئی، فی کلو قیمت میں 254 روپے 30 پیسے سے کم ہو کر 250 روپے 28 پیسے ہوگئی، 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلینڈر 2 ہزار 953 روپے کا ہوگیا۔

نومبر میں اوگرا نے ماہ دسمبر کیلیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار روپے 79 پیسے مقرر کی گئی تھی۔ اس کی نئی قیمت 254 روپے 30 پیسے فی کلو رہی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کا کاروبار کرنے والے ہوشیار!‌

نومبر میں ایل پی جی کا سلنڈر 2999 روپے 47 پیسے کا تھا تاہم ڈالر کی قدر میں اضافے سے قیمت بڑھی۔

واضح رہے کہ ایل پی جی قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے پر اوگرا نے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا تھا اور جرمانہ 3 ہزار سے بڑھا کر کم سے کم 10 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 1 کروڑ کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی۔

اس کے ساتھ سزا بھی 6 ماہ سے بڑھا کر 10 سال ناقابل ضمانت کرنے کی تجویز دی گئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کا غیر معیاری سلنڈر یا آلات فروخت کرنے پر بھی بھاری جرمانہ ہوگا۔

ملک میں ایل پی جی ک ےاستعمال میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے اوگرا نے فیصلہ کیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں