اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز ہو جائیں خبردار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لائسنس کے بغیر گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کے خلاف آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرِ صدارت ٹریفک قوانین کے نفاذ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز ٹریفک و دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ تجاوزات، پارکنگ مینجمنٹ اور ناقص انفرااسٹرکچر کے مسائل ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ’ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا سخت کرنے کی ضرورت ہے‘

اس پر غلام نبی میمن نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں جبکہ غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز کی گاڑیاں فوری تحویل میں لی جائیں۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس سڑکوں پر جنرل چیکنگ سے اجتناب کرے۔

19 دسمبر کو اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا تھا کہ ٹریفک جام کی بڑی وجہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیونگ ہے، اب بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی ایسے افراد کی گاڑی اور موٹر سائیکلیں ضبط ہوں گی۔

غلام نبی میمن نے کہا تھا کہ ٹریفک پولیس کیلیے ایک اور نظام لا رہے ہیں، دو دفعہ ایک ہی شخص کے چالان پر اس کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ای ٹیگنگ کی مدد سے عادی ملزم پر نظر کھی جائے گی، مقدمہ فوراً درج کرنے والا ایس ایچ او گھر جائے گا جبکہ ایس ایس پی کو مقدمہ درج نہ ہونے کا جواب دینا ہوگا۔

گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کچے کے ڈاکوؤں سے ڈیل کر لی جاتی تھی لیکن اب ان سے ڈیل نہیں ہوگی بلکہ آپریشن جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ پولیس نے صوبے بھر میں سال 2024 میں 21 ہزار ملزمان کو گرفتار کیا، کچے کے ڈاکوؤں نے 2024 میں 355 شہری اغوا کیے جبکہ پولیس نے 344 کو بازیاب کروایا، 11 مغویوں کی بازیابی باقی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں