اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

مصدق ملک نے سعودی عرب کو ریکوڈک شیئرز فروخت کرنے کے معاملے کی حقیقت بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریکوڈک منصوبے کے 15 فیصد شیئرز سعودی عرب کو فروخت کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ گیس کی قیمتوں پر کام کر رہے ہیں لیکن اب تک سمری نہیں بھجوائی، کابینہ کمیٹی نے ریکوڈک سے متعلق کوئی منظوری نہیں دی۔

مصدق ملک نے واضح کیا کہ کویت پیٹرولیم نے پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور پاکستان سے کہیں نہیں جا رہا، کویت پٹرولیم نے صرف 17 فیصد ڈپلیشن والے اثاثے آف لوڈ کیے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک منصوبے کیلیے سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے کا مجموعی سرکلر ڈیٹ 5 ہزار ارب روپے سے زیادہ ہے، گیس کے شعبے کا 2700 ارب اور بجلی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 2400 ارب روپے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کیپٹو پلانٹس کو جنوری 2025 میں گیس بند کی جائے، نگراں حکومت نے کیپٹوپلانٹس کیلیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا، کیپٹو کو گیس بند کر دیں تو مزید 150 سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اضافی ہو جائے گی۔

مصدق ملک کہتے ہیں کہ اضافی گیس کا بوجھ کسی نہ کسی کو اٹھانا ہوگا، کیپٹو پلانٹس کے مستقبل سے متعلق معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ اٹھائیں گے۔

’پاکستان ایل این جی کے 5 کارگوز مؤخر کر چکا ہے جبکہ مزید 5 کارگوز ابھی تک مؤخر نہیں کیے، کارگوز مؤخر کرنے سے متعلق مذاکرات چل رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں