منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

روہت شرما نے آسٹریلوی وزیراعظم کی دعوت میں خطاب سے انکار کیوں کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے جاری دورہ آسٹریلیا کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلوی وزیراعظم کی دعوت میں خطاب کی دعوت ٹھکرا دی۔

بھارت کا رواں دورہ آسٹریلیا صرف بھارتی ٹیم نہیں بلکہ کپتان روہت شرما کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔ اس دورے کے دوران جہاں شکستوں نے انڈیا کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کو مشکل ترین بنا دیا ہے وہیں خود روہت شرما خراب پرفارمنس کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں اور ان کے ہیڈ کوچ سے اختلافات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف جاری پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز جہاں کپتان روہت شرما کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہو رہی ہے، گراؤنڈ سے باہر ان کے اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے درمیان تلخیوں کی خبریں بھی خوب پھیل رہی ہیں۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تنازعات کے دوران ہی بھارتی کپتان روہت شرما نے سال نو کے موقع پر آسٹریلوی وزیراعظم کی جانب سے آفیشل تقریب میں خطاب کی دعوت کو ٹھکرا دیا۔

رپورٹ کے مطابق تقریب میں بھارتی کپتان روہت شرما نے خطاب کرنا تھا، تاہم آخری لمحات میں انہوں نے خطاب کرنے سے انکار کر دیا اور ان کی جگہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو ہنگامی طور پر خطاب کرنا پڑا۔

روہت نے انکار کیوں کیا اس کی وجہ سامنے نہ آ سکی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم میں اختلافات اور  پے در پے ناکامیوں سے دلبرداشتہ ہونے کے باعث خود کو اس خطاب کے لیے تیار نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ روہت شرما کو خراب پرفارمنس کے باعث آج سے شروع ہونے والے سڈنی ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ جسپرت بمراہ قیادت کر رہے ہیں۔

تنقید پر روہت شرما خاموش مگر ان کی اہلیہ میدان میں، گواسکر پر جوابی حملہ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں