بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

تھانہ، اسکول، اسپتال: 14 منزلہ عمارت ہے بسا ہے پورا شہر

اشتہار

حیرت انگیز

گھر کے قریب زندگی کی ہر سہولت دستیاب ہونا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے مگر ایک عمارت میں تو پورا شہر ہی بسا لیا گیا ہے۔

ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جہاں رہے اس کے قریب ہی زندگی کی ہر سہولت جیسے بازار، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں دستیاب ہوں لیکن ہم آپ کو ایک ایسی عمارت کے بارے بتا رہے ہیں جس میں وہ تمام چیزیں ہیں جو ایک شہر میں ہوتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انوکھی عمارت امریکی شہر الاسکا میں واقع ہے جو اپنے وجود کے اندر ایک چھوٹا سا شہر رکھتی ہے۔ یہ 14 منزلہ عمارت جس کے مکینوں کی تعداد صرف 263 ہے، لیکن اس کے رہائشیوں کو اپنی کسی بھی ضرورت کے لیے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اس عمارت میں اسکول، اسپتال، پولیس اسٹیشن، چرچ، لانڈری روم، گروسری اسٹور، جم، کیفے سمیت ہر وہ چیز عمارت کی پہلی منزل پر دستیاب ہے جو کسی بھی شہر کے معاملات کو چلانے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس عمارت کو دنیا کے منفرد ترین شہر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس بلڈنگ کے زیادہ تر لوگ کام بھی گھر سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر واقع بندرگاہ میں کرتے ہیں۔

اس منفرد عمارت کے ماضی کو دیکھا جائے تو اس جگہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک فوجی بیرک قائم تھی۔ چند سالوں بعد لوگوں نے یہاں رہنا شروع کر دیا اور 1956 میں باقاعدہ کثیر المنزلہ عمارت بنا کر اس کو اپارٹمنٹ میں تبدیل کر دیا۔

اس علاقے کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں مسلسل برف باری کی وجہ سے موسم بدستور خراب رہتا ہے۔ یہاں رہنے والے لوگ سردی سے بچنے کے لیے عمارت سے باہر نہیں نکلتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں