منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ : اڑان سے قبل طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کی بہتات کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، متعلقہ حکام نے تاحال نوٹس نہیں لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا (شہری ہوا بازی) کے ہینگرز میں کتوں کی بہتات ہوگئی ہے، آوارہ کتوں کا آزادانہ گشت فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرہ بن گیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا کے ہینگرز میں کتوں کی جنرل ایوی ایشن ایریا میں تربیتی طیاروں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق یہ آوارہ کتے کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، اور اسی حوالے سے آج شام بھی ایک آوارہ کتا طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے رہ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہینگر سے روانہ ہونے والی پرواز حادثے کے اندیشے کے سبب منسوخ کرنا پڑی۔

جناح ٹرمینل کے مرکزی رن وے کےاطراف بھی آوارہ کتے دیکھےگئے، شہری ہوابازی کے ہینگر میں کتوں کے علاوہ دیگر مختلف چیزیں بھی موجود ہوتی ہیں ۔

طیاروں کو ٹیکسی وے کے دوران زمین پر پڑی مختلف چیزوں سے دشواری کا سامنا ہوتا ہے لوہے اور دیگر چیزوں کی وجہ سے طیاروں کے ٹائر پھٹ جاتے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کے ٹائر پھٹنے کے سبب پرواز میں منسوخی، ٹائر تبدیلی میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جناح ٹرمینل کے مرکزی رن وے کے اطراف میں بھی آوارہ کتے دیکھے گئے۔ شہری ہوابازی کے ہینگر میں آوارہ جانوروں کے علاوہ فارن آبجیکٹ ڈیبریز (FOD)بھی خطرہ بن چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں