بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

سب میرین کیبل میں خرابی ، پی ٹی اے کا صارفین کے لیے بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی پرعارضی طور پر بینڈو تھ کو سسٹم میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سب میرین کیبل اے اے ای ون میں پیدا ہونے والی خرابی کے معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عارضی بینڈوتھ کا بندوست کرتے ہوئے اسے سسٹم میں شامل کرلیا۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے ڈی گریڈیشن نہیں ہے، اے اے ای ون سب میرین کیبل کی بحالی کے عمل کی نگرانی جاری ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے مزید بتایا کہ پی ٹی اےتمام سروسز کوفعال بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔

مزید پڑھیں : قطر کے قریب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع

دو روز قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےسوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں قطر کے قریب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع دی تھی۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ قطر کے قریب اے اے ای ون کیبل پاکستان کو عالمی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑتی ہے جو 7 زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے اس میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ، براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں