بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن کر بھرتی کیلیے لاکھوں روپے لینے والا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک بن کر بھرتی کیلیے 60 لاکھ روپے لینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے کارروائی سے متعلق بتایا کہ ملزم کی شناخت فضل اللہ کے نام سے ہوئی جو کوہستان کا رہائشی ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے نواں شہر کے رہائشی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک ظاہر کیا، ملزم نے متاثرہ شخص کی بیٹی کو گریڈ 17 میں بھرتی کروانے کا جھانسہ دیا اور 60 لاکھ روپے وصول کیے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: جعلی ویزے بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے 35 لاکھ روپے نقد وصول کر کے الیکشن کمیشن بھرتی کا لیٹر دیا، فضل اللہ نے کچھ عرصہ قبل سرکاری ملازمہ سے 60 لاکھ روپے میں گھر خریدنے پر بھی دھوکا کیا تھا۔

21 دسمبر 2024 کو کراچی کے علاقے گلشن معمار میں جعلی پولیس افسر اصل پولیس کے ہتھے چڑھ گیا تھا۔ جعلی پولیس افسر اشفاق دکاندار سے جھگڑا کر رہا تھا کہ اس موقع پر پولیس پہنچ گئی، پولیس یونیفارم پہنا ملزم خود کو اے ایس آئی بتا رہا تھا۔

پولیس نے شبہ ہونے پر پوچھا تو ملزم اپنی پوسٹنگ کا واضح جواب نہیں دے سکا اور کہا کہ درخشاں تھانے میں تعینات ہے اس کے بعد بولا کہ ڈیفنس تھانے میں تعینات ہے۔

پولیس نے مزید تفتیش کی تو ملزم نے کہا کہ وہ کرائم رپورٹر ہے لیکن اس کے متضاد بیانات سے علم ہوا وہ نہ افسر ہے اور نہ کرائم رپورٹر بلکہ وہ ٹک ٹاکر ہے۔

تفتیش میں ملزم جعلی افسر نکلا اور اس کے پاس سے میڈیا کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا تھا، تاہم ملزم کا کہنا تھا کہ اس کی تصویر میں موجود رائفل حیدر آباد میں پولیس اہلکار سے ویڈیو بنانے کیلیے لی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں