بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ بھیجنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، عرفان صدیقی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: (ن) لیگی رہنما و حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش پر خاموشی توڑ دی۔

عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی نے مطالبات تحریری شکل میں نہ دیے تو مذاکرات میں مشکلات آ سکتی ہیں، 12 دنوں میں مذاکرات ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کوئی پس پردہ اور متوازی مذاکرات نہیں ہو رہے، سیاسی قیدی ہونے کا تعلق فرد کی شناخت سے نہیں بلکہ جرم کی نوعیت پر ہے، کسی سیاستدان کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ نہیں، پی ٹی آئی نے 45 لاپتا افراد کا ذکر تو کیا لیکن فہرست دی اور نہ نام پتے بتائے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کیا بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش کی گئی؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو بنی گالہ بھیجنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، کمیٹی، حکومت یا کسی اور ادارے کی طرف سے پیشکش نہیں کی گئی، ہماری طرف سے پی ٹی آئی کو سول نافرمانی ختم کرنے کا یا کوئی اور مطالبہ بھی نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا عمران خان کو پیشکش کی گئی ہے کہ بنی گالہ منتقل ہو جائیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا تھا کہ میری معلومات کے مطابق ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی وفد نے مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس میں اپنے کارکنوں کی رہائی کی بات کی لیکن ہم نے کہا کہ رہائی عدالت کی ذمہ داری ہے ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

صحافی نے سوال کیا تھا کہ آج 9 مئی کے کچھ ملزمان کی سزا معاف کی گئی ہے کیا یہ مذاکرات کا نتیجہ ہے؟ اس پر رانا ثنا اللہ بولے فوج کا اپنا ایک پروسیجر ہے فوج اپنے نظام کے تحت سزا دیتی اور معاف کرتی ہے، اپیلیں مزید لوگوں کی بھی زیر سماعت ہیں شاید ان کو بھی ریلیف مل جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے واضح کیا تھا کہ ہم پر کوئی امریکی دباؤ نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں