بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

30واں عالمی مشاعرہ : غیرملکی شعراء کرام اہلیان کراچی کے شاعرانہ ذوق کے معترف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ساکنان شہر قائد کے تحت 30ویں عالمی مشاعرہ میں بھارت اور دبئی سے آئے ہوئے شعراء کرام اہلیان کراچی کے شاعرانہ ذوق کے معترف ہوگئے۔،

ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ عالمی مشاعرے میں بھارت سے آئے ہوئے شاعر وجے تیواری کے اشعار پر سامعین نے دل کھول کر داد دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی شاعر وجے تیواری نے کہا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی اور لوگوں کی محبت دیکھ کر اپنائیت کا احساس ہوا ہے۔

- Advertisement -

وجے تیواری کا کہنا تھا کہ بھارت میں شاعر کو جبکہ پاکستان میں شاعری کو سنا جاتا ہے، میں بھارت سے محبتیں بانٹنے کا پیغام لایا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ پنڈال میں  موجود حاضرین نے مشاعرے میں دل کھول کر داد دی، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے شعراء کرام عوام کو ایک دوسرے کو قریب لا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں دبئی سے آئی ہوئی ایک شاعرہ مہوش اعجاز کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہےکہ میں نے کراچی میں اپنا کلام پڑھا اس سے پہلے دبئی میں ہونے والے ’جشن ریختہ‘ میں بھی شرکت کرچکی ہوں۔

کراچی کے حوالے سے ایک شعر کی فرمائش پر انہوں نے عرض کیا کہ

جہاں بھی جاؤں دنیا میں مگر مہوش یہ کراچی
مرے دل و جگر سے ہر لمحہ قریب رہتا ہے

واضح رہے کہ ساکنان شہر قائد کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کا کہنا ہے کہ ساکنان شہر قائد کے تحت منعقد ہونے والا تیس واں عالمی مشاعرہ عظیم ادبی روایت کا تسلسل ہے جہاں پاکستان اور بیرون ملک سے صف اول کے شعرا کرام شرکت کیلیے تشریف لاتے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں