یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ بارڈر گواسکر ٹرافی میں سینئر پلیئرز کی شرمناک پرفارمنس کے باعث بھارتی ٹیم کی شکست پر برس پڑے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق بھارتی کرکٹر یوگراج سنگھ نے کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کھلاڑی کتنا بھی بڑا ہوجائے وہ گیم سے بڑا نہیں ہوسکتا، صرف اس لیے کہ ویرات کوہلی نے لیجنڈ کا اسٹیٹس حاصل کرلیا ہے تو غلطیاں کرنا ان کے لیے جائز نہیں ہوجاتا ہے۔
یوراج سنگھ کے والد نے کہا کہ ویرات کوہلی آف اسٹمپ سے باہر جاتی گیندوں پر آؤٹ ہورہے ہیں اس پر انھیں کسی کی رہنمائی کی ضرور ہے جبکہ ان کی مجموعی فارم پر بھی انھیں گائیڈنس دی جانی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ جب آپ بھارت کے لیے کھیلتے ہیں تو کوچ کا رول اہمیت اختیار کرجاتا ہے، کبھی کبھی ایک پلیئر کا دماغ بلاک ہوجاتا ہے اور وہ رنز اسکور نہیں کرپاتا اور بار بار آؤٹ ہوتا رہتا ہے۔
ویرات کوہلی جو کہ کبھی بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر تصور کیے جارتے تھے، آسٹریلیا میں ان کا بلا خاموش رہا، وہ سیریز کے پانچ ٹیسٹ میچز میں 23.75 کی اوسط سے صرف 190 رنز بنا سکےْ
بھارتی بیٹر ویرات پوری سیریز کے دورن ایک ہی طریقے سے آؤٹ ہوتے رہے، اسکاٹ بولینڈ نے انھیں 4 بار اپنا نشانہ بنایا۔