جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

فیس بک پر بچوں کی فروخت کے پیجز کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر میں فیس بک پر بچوں کی فروخت کے پیجز اور اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعد عوامی حلقوں میں گہری بے چینی اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک پر بچوں کی خرید و فروخت کے اشتہارات پر حکام نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، قومی کونسل برائے اطفال کی سربراہ سحر السنباطی نے پیر کو ہدایت کی کہ بچوں کو رقم کے بدلے گود لینے کی پیشکش کے واقعے کو چائلڈ پروٹیکشن کو رپورٹ کیا جائے۔

سربراہ قومی کونسل برائے اطفال نے اٹارنی جنرل سے بھی درخواست کی کہ وہ اس معاملے کی عدالتی تحقیقات شروع کریں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن برائے چائلڈ ریلیف کا کہنا تھا کہ فیس بک پر بچوں کو فروخت کرنے والے گروپس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

چائلڈ ریلیف کی ڈائریکٹر صبری عثمان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر بچے ایک فروخت ہونے والی شے بن چکے ہیں، ایک بچے کی قیمت 3 سے 5 ہزار پاؤنڈ لگائی جاتی ہے، انھوں نے کہا کچھ لوگ اپنے بچوں کو بیچنے کی خود کوشش کرتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

چائلڈ ریلیف کے مطابق بچوں کی خرید و فروخت 2010 کے قانون نمبر کے تحت انسانی اسمگلنگ کا قابل سزا جرم ہے، جس کی سزا عمر قید اور کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ کے جرمانے تک پہنچ سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں