جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

سلمان خان مجھے ’کاپی‘ کرتے ہیں، حسن جہانگیر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے لیجنڈ گلوکار حسن جہانگیر کا دعویٰ ہے کہ سلمان خان انہیں کاپی کرتے ہیں۔

حسن جہانگیر پاکستان کے لیجنڈ گلوکار ہیں جنہیں اپنے گانے ’ہوا ہوا اے ہوا‘ سے شہرت ملی اور یہ گانا تین نسلوں کا پسندیدہ گانا بھی کہلایا جاتا ہے۔

گلوکار نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں اپنے کیریئر، فٹنس اور فیشن سے متعلق گفتگو کی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ برصغیر میں اسٹیج پر شرٹ اتارنے کا انداز متعارف کروایا جسے بعد میں بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان سمیت ہر جگہ کاپی کیا گیا۔

حسن جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ 80 کی دہائی میں اسٹار تھے اور اسٹیج پر شرٹ اتارتے تھے اس کے کافی سالوں بعد سلمان خان نے یہ انداز اپنایا تھا، 87 میں بھارت میں میرے ہر جگہ میرے گانے بجتے تھے۔

گلوکار نے کہا کہ میرے گانے اور میرے اسٹائل کو ہر جگہ کاپی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے فٹ رہنے کی وجہ ہارڈ ورک ہے اور اللہ نے مجھے ول پاور دیا ہے جو پلان کرلوں تو کامیاب ہوجاتا ہوں۔

حسن جہانگیر نے کہا کہ فلم کے انداز اپنانے کے لیے میں نے گوروں کو کاپی کیا، انگریزی میگزین ٹھیلے پر فروخت ہوتے تھے، اس زمانے میں رولنگ اسٹون، جان اسٹیمس، شان کیسیٹی مشہور تھے وہ بیچ پر موجود ہوتے تھے اور باڈی نظر آرہی ہوتی تھی وہاں سے چیزیں کاپی کرتا تھا۔

گلوکار نے کہا کہ لنڈا بازار سے کپڑے خریدتے تھے وہ پہن کر گانے گاتا تھے تو وہ مشہور ہوجاتے تھے، لوگ دور سے بتاتے تھے کہ حسن جہانگیر کھڑا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں