جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند حضرات کو جنوری2025 سے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کار، موٹرسائیکل اور رکشہ کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے افراد کو جنوری 2025 سے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی، ٹریفک پولیس نے بتادیا۔

پنجاب میں موٹر سائیکل کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کو جنوری 2025 سے ایک سالہ مدت کے لائسنس کے لیے 930 روپے فیس ادا کرنا ہوگی جبکہ امیدواروں کو ٹیسٹ فیس کی مد میں 50 روپے بھی ادا کرنا ہونگے۔

ایک سال کے لیے کار کا لائسنسن بنوانے والوں کو 1830 روپے فیس ادا کرنا ہوگی جبکہ ٹیسٹ فیس کی مد میں انھیں 150 روپے دینا ہونگے، اسی طرح رکشہ لائسنس کی فیس 880 روپے اور اس کی ٹیسٹ فیس 100 روپے ہوگی۔

- Advertisement -

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے جو چیزیں درکار ہیں ان میں سی این آئی سی کی کاپی، 3 پاسپورٹ سائز تصاویر، میڈیکل سرٹیفکیٹ، 50 سال سے زائد عمر کے اشخاص کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ، اپلیکیشن فارم اور اصل لرنر پرمٹ درکار ہوگا۔

خیال رہے کہ پنجاب ٹریفک پولیس صوبے میں گاڑی چلانے والوں کو لائسنس دینے کی مجاز ہے، صوبے میں رہنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ سڑک پر کسی بھی قسم کی گاڑی چلانے سے قبل لائسنس حاصل کریں۔

ٹریفک ڈپارٹمنٹ ان لوگوں کو لائسنس دیتا ہے جو دیے گئے مخصوص وقت میں پریکٹیکل اور روڈ سائن دنوں ٹیسٹ میں پاس ہوتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں