جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کھیلیں گے یا نہیں؟ بھارتی میڈیا نے بڑی خبر دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی سینئر کرکٹرز روہت شرما اور ویرات کوہلی پر خراب فارم کے باعث ریٹائرمنٹ کیلیے دباؤ ہے ایسے میں ان کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے۔

بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپئن بنانے والے کپتان روہت شرما اور کئی فتوحات میں حصہ ڈالنے والے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اس وقت اپنے کیریئر کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔ حالیہ کچھ مہینوں میں وہ بیٹنگ میں مسلسل فلاپ رہے ہیں جس کا نتیجہ ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ سے وائٹ واش اور آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے ساتھ ہی ورلڈ ٹیسٹ چیپمپئن شپ کے فائنل سے اخراج کی صورت نکلا ہے۔

اس صورتحال میں شائقین کرکٹ سمیت کئی سابق کرکٹرز کی جانب سے ان پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے اور کرکٹ چھوڑنے کے مطالبات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

- Advertisement -

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ پاکستان میں شیڈول ہے اور بھارت اپنے میچز یو اے ای میں کھیلے گا۔ خراب فارم کے باعث دونوں اسٹار کرکٹرز کے اس ایونٹ میں شرکت پر بھی شکوک وشبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں اور بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے اہم خبر دی ہے۔

بھارتی میڈیا میں شائع رپورٹس کے مطابق روہت شرما اور ویرات کوہلی چیمپئنز ٹرافی میں بلیو شرٹس کی نمائندگی کریں گے جب کہ روہت تو بدستور ٹیم کی قیادت بھی سنبھالیں گے تاہم جسپرت بمرہ کو ون ڈے میں بھی ان کا نائب کپتان بنایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز ہارنے اور ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے اخراج پر تشویش کے باوجود اتنے اہم ایونٹ سے قبل فوری طور پر ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرنے سے گریزاں ہے۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم انگلینڈ کا رخ کرے گی جہاں وہ تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

سابق کرکٹرز ’’بگ تھری‘‘ کی مخالفت میں میدان میں آ گئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں